Thursday, November 10, 2016

طالبان کا ٹرمپ سے افغانستان سے امریکی افواج کی انخلا کا مطالبہ




افغان طالبان نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء پر توجہ دیں اور امریکی فوجیوں کو فوری طور پر افغانستان سے نکال لیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء پر توجہ دیں اور امریکی فوجیوں کو فوری طور پر افغانستان سے نکال لیں۔
اطلاعات کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پیغام یہ ہے کہ امریکہ کو اب ایسی پالیسی اختیار کرنی چاہیے جو دوسری قوموں کی آزادی اور خود مختاری کیلئے نقصان کا باعث نہ ہو’۔انھوں نے کہا کہ سب سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ امریکہ  افغانستان سے اپنی فوجیں واپس بلا لے۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کو نکال لیا جائے، انھوں نے کہا کہ جنگ ناکام ہوچکی ہے اور یہ امریکہ کی فوج اور معیشت کیلئے نقصان کا باعث ہے

شمالی وزرستان، سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر بم دھماکہ


قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے تحصیل سپین وام میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ہونے والے دھماکے میں آٹھ اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔ سیکورٹی زرائع کے مطابق دھماکہ گزشتہ شام میرعلی سب ڈویژن میں اس وقت پیش آیا جب سیکورٹی اہلکار معمول کے گشت ہر تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 8 اہلکار زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو قبضے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کیا ہے ۔ دھماکے میں گاڑی کو نقصان پہنچاہ ے جبکہ زخمی افراد کو بنوں سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ہے ۔

پشاور میں پہلے سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈ ٹرانسفیوژن سنٹر کا افتتاح


          پشاور میں پہلے سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈ ٹرانسفیوژن سنٹر کا افتتاح 

پشاور میں پہلے جدید انتقال خون مرکز کا افتتاح کردیاگیا، مرکز سے پشاور سمیت صوبے کے چار اضلاع کے ہسپتالوں کو خون فراہم کیا جائےگا۔ حیات آباد پشاور میں جرمن حکومت کے اشتراک سے صوبے کے پہلے جدید انتقال خون سنٹر کا افتتاح وزیرصحت شہرام خان تراکئی نے کردیا ۔ سنٹر240 ملین روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ۔ سنٹر میں خون کے عطیات ابتدا میں چھ ہسپتالوں کو  دئےجائینگے جبکہ بعد میں دیگر اضلاع میں بھی سنٹرز تعمیر کئے جائنگے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت شہرام خان تراکئی کا کہنا تھا کہ جرمن حکومت کے اشتراک سے جدید انتقال خون سنٹر کے قیام سے ہسپتالوں میں خون کی کمی کا مسئلہ حل ہوگا، جلد صوبے میں مزید تین سنٹر قائم کئے جائیں گے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے سنٹر کو جدید الات فراہم کئے ہیں جوانتقال خون سے پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام میں مددگار ثابت ہونگے۔ سنٹرکے قیام کو ڈاکٹروں نے بھی سراہا ہے۔